نوشہرہ،خود ساختہ ٹول پلازہ پشتول گڑھی مسمار
نوشہرہ (بیورورپورٹ)این ایچ اے اور ٹول پلازہ مافیا کی ملی بھگت سے مین جی ٹی روڈ پبی پشتون گھڑی کے مقام پر قائم خود ساختہ ٹول پلازے کو اہلیان پشتون گڑھی، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سمیت پبلک ٹرانسپورٹر زنے مسترد کرتے ہوئے ختم کردیا کسی غیر قانونی اور عوامی مشاورت کے بغیر کوئی اقدام منظور نہیں اس سلسلے میں یونائٹیڈ گڈزٹرانسپورٹ الائنس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر زاکر حیات، پبلک ٹرانسپورٹ نوشہرہ کے صدر افتخار خان کھنڈر،پیر سیف اللہ نے کہا کہ این ایچ اے کے چند کرپٹ افسران نے ٹول پلازہ مافیا نے ملکر تھانہ پبی کے حدود میں واقع علاقہ پشتون گڑھی کے مقام پر سلف سیکورٹی کے تحت ٹول پلازہ قائم کیا جو کہ جو کہ بغیر کسی عوامی مشاورت کے N-5پر ONMکی وساطت سے ٹول پلازے کو اپریشن اینڈ مینٹینس کا نام دے کردیا گیا تھا جو کہ گڈزٹرانسپورٹرز، پبلک ٹرانسپورٹرز سمیت مقامی ناظمین اور عوام کو نامظور تھا اس لئے این ایچ اے کے کرپٹ افسران اور ٹول پلازہ مافیا کی ملی بھگت سے قائم ٹول پلازے کو ختم کردیا گیا ہے۔