اے این پی کے صوبائی  صدر ایمل ولی کا دورہ صوابی 

اے این پی کے صوبائی  صدر ایمل ولی کا دورہ صوابی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) اے این پی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ہفتہ کے روز صوابی کا مختصر دورہ کیا۔ اس موقع پرا نہوں نے موضع ڈھوک یوسفی میں اے این پی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار پی کے 45صوابی 2حاجی محمد اسلام خان کی والدہ کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا اور مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ضلعی صدر حاجی آمان اللہ خان، جنرل سیکرٹری نوابزادہ اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔