ڈیرہ،رہزن گروہ نے باپ بیٹے کو باندھ کر موبائل اور موٹر سائیکل سے محروم کردیا

ڈیرہ،رہزن گروہ نے باپ بیٹے کو باندھ کر موبائل اور موٹر سائیکل سے محروم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ درابن کے علاقہ کوٹ لالو میں مسلح راہزنی کی واردات، راہزن گروہ نے باپ بیٹے کو اسلحہ کی نوک پر ہاتھ پاؤں باندھ کر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن میں گاؤں کڑی بختیار کے رہائشی ضیاء اللہ شاہ نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے بیٹے محمد شاہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کوٹ لالو کے قریب چار سے پانچ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روکا اور اسلحہ کی نوک پر انکے ہاتھ پاؤں باندھ کر ان سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ درابن پولیس نے ضیاء اللہ شاہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔