فنڈنگ کیس میں رہزن کمیٹی کے دعوؤں میں صداقت نہیں،افتخار درانی 

فنڈنگ کیس میں رہزن کمیٹی کے دعوؤں میں صداقت نہیں،افتخار درانی 

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ قومی خزانے پرنقب زنی، جعلی اکاؤنٹس والی جماعتوں سے سب واقف ہیں، پی پی، ن لیگ نے پارٹی اکاؤنٹس سے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگایا، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں رہزن کمیٹی کے دعوؤں میں صداقت نہیں ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افتخار درانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے کی حقیقت کیا ہے اور رہزن کمیٹی کے دعوؤں میں کتنی صداقت ہے، حنیف عباسی کے کیس میں سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے کی روشنی میں خود دیکھ لیجئے۔ فیصلے کا متن حاضر ہے۔ انہوں نے کہا قومی خزانے پر نقب زنی کرکے جعلی اکاؤنٹس کا جال بننے والے بھلا پارٹی اکاؤنٹس کے ذریعے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگانے کا موقع کیسے ضائع کرسکتے تھے۔جعلی اکاؤنٹس کیطرح انہوں نے یہاں بھی قوم کومایوس نہیں کیااور پارٹی اکاؤنٹس کوبے نامی"پیسے کی ریل پیل کا وسیلہ بنا چھوڑا۔

افتخار درانی 

مزید : پشاورصفحہ آخر