میجر ریٹائرڈ پروفیسر  طارق اعوان انتقال کر گئے

میجر ریٹائرڈ پروفیسر  طارق اعوان انتقال کر گئے

  



ایبٹ آبا د(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایف ایم ریڈیو کے معروف اینکر تصدق اعوان کے والد میجر ریٹائرڈ پروفیسر طارق اعوان  انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ میرپور میں ادا کی گئی جس میں  سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان،ایم این اے مرتضی جاوید عباسی،ملک سجاد اعوان، سابق ایم پی اے عنایت اللہ خان،سردار شمعون یار خان، سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان،سابق ممبر ضلع کونسل شوکت ہارون خان کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ سول و فوجی افسران اور معززین علاقہ شریک تھے بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم  محمد توفیق،پروفیسر توقیر اعوان،توصیف اعوان کے والد تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر