محکمہ صحت، بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر 100ڈاکٹرز، ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کاحکم

محکمہ صحت، بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر 100ڈاکٹرز، ملازمین کی تنخواہوں سے ...

  



ملتان (وقا ئع نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر ڈاکٹروں،نرسوں سمیت 100 سے زائد ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا حکم دیا ہے۔ان ملازمین میں سینیئر کلرک(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

،لیڈی ہیلتھ سپروائزر ز،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز،سی ڈی سی سپروائزرز،ویکسی نیٹرز،سینٹری انسپکٹرز،مڈوائف،وارڈ سرونٹ،سینٹری ورکرز،چوکیدار،میڈیکل ٹیکنیشن،نائب قاصد،باورچی،آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ،دائی،ہومیو ڈسپنسر،سیکورٹی گارڈز،ڈرائیورز،آیا و دیگر شامل ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کی جانب سے جاری تحریری احکامات کے مطابق بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر وویمن میڈیکل آفیسرز کی تعنیاتی ڈاکٹر قرات العین علی،ڈاکٹر راحیلہ سبحانی،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر نتاشہ،چارج نرس بصری بی بی،روبینہ عباس،اسماء مراد،نذیر احمد،عبدالمجید،محمد شیراز،شاہ محمد،رخسانہ انور،نائمہ کنول،رشید رحمن،رخسانہ اختر،نجمہ،محمد رمضان،مہناز کنول،انجم ایوب،قیصرہ،طاہر محمود،روبینہ نور،عابدہ پروین،بشری اکرام،شازیہ،عبیداللہ خان،رخسانہ کوثر،ارشاد حسین،ساجد اشرف،جون مسیح،حافظہ عارفہ کمال،سمیرا اکرم،سائرہ،مظہر خان،شہر یار،رشید احمد،امینہ بی بی،نعیم اختر،غلام عباس،محمد اشرف،اللہ دتہ،محمد علی،روہیل انمول،نبی شیر،ندیم شہزاد،محراب رضا،زرینہ بی بی،سید ناصر مصطفے،عمر فاروق و دیگر ملازمین کی تنخواہوں سے متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تنخواہ کاٹ کر رپورٹ پیش کریں گے#

مزید : ملتان صفحہ آخر