محکمہ ریلوے:جدید سگنل سسٹم دھوپ نکلتے ہی فٹ

محکمہ ریلوے:جدید سگنل سسٹم دھوپ نکلتے ہی فٹ

  



ملتان (نمائندہ خصوصی)جمعہ کے روزدن بھر رہنے والی ہلکی بارش کی وجہ سے خراب ہوناوالاجدید سگنل سسٹم گزشتہ روزنکلنے والی دھوپ کی وجہ سے ٹھیک ہوگیاہے۔ریلوے ذرائع کے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

مطابق بارش کے باعث جدیدسگنل سسٹم(سی بی آئی)سسٹم میں نمی آگئی تھی جس کی وجہ سے لودھراں اورچیچہ وطنی کے درمیان بلاک سیکشن اوراسٹیشنوں کے یارڈ میں مسافرٹرینوں کے لئے موجودتمام سگنل ریڈہوگئے تھے جس پرمسافرٹرینوں کوپیپرلائن کلیئر(پی ایل سی)کے تحت چلایاجارہاتھا۔تاہم گزشتہ روزموسم صاف ہونے سے نکلنے والی دھوپ نے سسٹم میں موجودنمی کوختم کردیاجس کے بعدایک بارپھرسسٹم نے درست طورپرکام شروع کردیاہے۔جس پرانتظامیہ نے سکھ کاسانس لیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر