ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں شہریوں کولا کھوں کانقصان

ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں شہریوں کولا کھوں کانقصان

  



ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کیمطابق الپہ پولیس کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

امام بخش سے موٹرسائیکل اور پانچ ہزار روپے چھین لئے سمیجہ آباد میں دو ڈاکوؤں نے محمد کامران سے دو لاکھ 72ہزار روپے اور مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں محمد عرفان سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے قطب پور پولیس کیعلاقے میں طارق حبیب کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی گئی ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد عثمان، عارف اور د یگر دس افراد کے موبائل فون سیٹ،شاہ شمس پولیس کیعلاقے سے شہزاد کاموبائل فون، چہلیک پولیس کیعلاقے سے محمد عدیل اور شوکت حسین کے موٹرسائیکل، کینٹ پولیس کیعلاقے سے ذوالقرنین کا موٹرسائیکل، صفدر نواز کی دکان سے ایک لاکھ 30ہزار روپے مالیت کا سامان، نیوملتان پولیس کے علاقے سے انور او ردیگر 18افراد کے موبائل فون سیٹ، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے منیر کاموٹرسائیکل اور لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے سے محمد رضوان کا موٹرسا ئیکل چوری کرلیا گیا۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر