حکومت عوام کو سرکاری نرخوں پراشیاء فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، حسن اقبال

حکومت عوام کو سرکاری نرخوں پراشیاء فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، حسن اقبال

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب حسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو اشیاء خوردو نوش کی مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدمات کررہی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کاروائیوں کی بدولت منڈیوں اور بازاروں میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، یہ بات انہو ں نے مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع مظفرگڑھ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی سلسلے کو جاری رکھا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کیا جائے بالخصوص دور دراز کے دیہی علاقوں میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی جائے اور مقرر کردہ سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے بتایا کہ ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے 1157چھاپے مارے گئے، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر 2دکانوں کو سیل کیا گیا، 7لاکھ 38ہزار 300روپے جرمانہ کیا گیا اور 5مقدمات کا اندراج کیاگیا، اجلاس میں ڈویژن بھر کے اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تقا بلی جائزہ بھی پیش کیا گیا، جس پر سیکریٹری بہبود آبادی حسن اقبال نے ضلع مظفرگڑھ کی کارکردگی کو سراہا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد، اے سی علی پور محمد عامر سمیت محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ خوراک کے افسرا ن اور ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

حسن اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر