خانیوال:اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میں جدید آئی ٹی لیب قائم
خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)اوپن یونیو رسٹی آف چائنا کی مد د سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میں 50سے زائد جدید طرز کے کیمپوٹرز سے آرائستہ آئی ٹی لیب نے کام شروع کردیا۔جہاں پر دور دراز سے آئے ہوئے ماسٹرزاور ایم فل کے طلباء و طالبات مستفید ہورہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین کھوسہ نے سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے وفد سے ملاقات میں کیا جس نے انجم بشیر احمد کی قیادت میں ان سے ریجنل آفس میں ملاقات(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
کی وفد میں سید شفقت علی شاہ،چوہدری خالد محمود،منظور حسین بھٹی، رانا جاوید مصطفی،ملک بابر حسین،قلزم بشیر احمد،شیخ محمد طاہر،محمد نسیم شام تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میں کرڑوں روپے مالیت سے ایجوکشن بلاک تعمیرکیا گیا ہے جس میں تعلیم و تربیت کی جدید سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں۔ریجنل ڈائریکٹرغلام حسین کھوسہ نے بتایا کہ2014میں انہوں نے بطور ریجنل ڈائریکٹراپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو اس وقت طلباء و طالبات کی تعداد 20ہزار سے بھی کم تھی جو کے اب 50ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ملتان کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا واحد کیمپس ہے جہاں پر گرلز ہوسٹل اور ریجنل ڈائریکٹر کی رہائش گاہ تعمیر کی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق پہلے سے موجود ریجنل کیمپس 100کلو میٹر فاصلہ پر مزید سٹیڈی سنٹرزبنائے گئے ہیں۔طلباء و طالبات کے داخلہ جات کے لیے جدید ترین آٹو مشین سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت طلباء و طالبات خود کار نظام کے تحت داخلہ فارم ڈاون لوڈ کرکے اپنا داخلہ جمع کرواسکتے ہیں۔خانیوال میں سٹیڈی سنٹر کے قیام کے مطالبہ پر غلام حسین کھوسہ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ آپ کا مطالبہ وائس چانسلر سمیت اعلی حکام تک پہنچائیں گئے اور اس کے قیام کی ہر ممکن کوشیش کریں گئے انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
غلام حسین