شہری پر فائرنگ، لوٹ مار، مجرم کو 7سال قید کی سزا، 70ہزار جرمانہ

شہری پر فائرنگ، لوٹ مار، مجرم کو 7سال قید کی سزا، 70ہزار جرمانہ

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ماڈل مجسٹریل کورٹ ملتان نے گولی مار کر شہری کی ٹانگ توڑنے اور اسلحہ کے زور پر نقدی رقم لوٹنے والے مجرم کو مجموعی طور پر سات سال قید اور ستر ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق شہری اللہ وسایا نے 6 جون 2018 کو مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم اللہ رکھا نے اس کے رشتے دار محمد یاسین کو بینک جاتے وقت گولی ماری جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور اس سے 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگیا(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

تھا ملزم نے نقدی رقم چھین اور ٹانگ توڑ کر سخت زیادتی کی ہے اس لیے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاہم گزشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت نے ملزم کو 7 سال سزا اور 20 ہزار جرمانہ جبک متاثرہ شخص کو پچاس ہزار روپے بطور دامان ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جرمانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر