بہترین حج کوریج: سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے صدر انجم بشیر کیلئے اعزازی شیلڈ، وفاقی وزیر مذہبی امور کوسیرت کانفرنس میں شرکت کی دعوت

بہترین حج کوریج: سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے صدر انجم بشیر کیلئے اعزازی شیلڈ، ...

  



خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) بہترین حج کوریج پر وزارت حج کی جانب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حاجی کیمپ ملتان میں منعقد ہونے والی ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ برائے حج پالیسی 2020جو حاجی کیمپ(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

ملتان میں منعقد ہوئی کے اختتام پرسینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے صدر انجم بشیر احمد کو اعزازی شیلڈ دی۔یاد رہے کہ سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم نے گزشتہ سال حج 2019کے موقع پر ضلع خانیوال اور ملتان ڈویژن میں منعقد ہونے والی حج تربیتی ورکشاپس کے بارے میں بھرپور کوریج کی اور حج پالیسی بارے عوام کی مثبت تجاویز بذریعہ ڈائریکٹر حج ملتان وزارت حج حکومت پاکستان برائے سال 2020 بھجیں۔سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے صدر انجم بشیر احمد نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری،سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزرات حج زینت حسین بنگش اور ڈائریکٹر حج ملتان سید امتیاز علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کو آئندہ ماہ خانیوال میں سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم اور سٹیزنز فورم کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والی سیرت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی جو وفاقی وزیر نے قبول کرلی۔اس موقع پرڈائریکٹر حج ملتان سید امتیاز علی شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اجمل باجوہ،رانا محمد آصف میڈ یا کوارڈنیٹر،عبدالحمید بھٹی اور نواب خان بھی موجودتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر