حادثات میں 3ہلاکتیں،ملتان، لودھراں سے دولاشیں برآمدتحقیقات شروع

حادثات میں 3ہلاکتیں،ملتان، لودھراں سے دولاشیں برآمدتحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان+ فقیروالی +رحیم یارخان +بورے والا +لودھراں (وقائع نگار)مختلف واقعات اورحادثات کے دوران 3افراد چل بسے جبکہ د و لاشیں ملنے پرخوف وہراس پھیل گیاصدر پولیس کے علاقے سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے یہ لاش پل واصل کے قریب ائیر پورٹ روڈ پر پڑی تھی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوادی ہے پولیس کاکہنا ہے کہ نوجوان کی عمر 22سال معلوم ہوتی ہے اور وہ نشے کا عادی تھا۔ ڈاہر نوالہ ہارون آباد روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں تین نوجوان زخمی ہو گئے زخمیوں کو قر یبی اسپتال ریفر کیا گیاجہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تینوں زخمیوں کو بہاولپور ریفر کر دیا گیا ایک زخمی تنویر نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جان کی بازی ہا ر گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور پٹرولنگ پولیس اڈا شہید چوک کے اہلکار اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والی 60سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی۔ نواں کوٹ کی رہائشی60سالہ زہرا بی بی جو کہ اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر خریداری کیلئے بازار جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث آگے جانیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں وہ سر کے بل سڑک پر جاگری اور شدید زخمی ہوگئی‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود زہراء بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ مختلف حاداثات میں زخمی ہونے والے37افراد جن میں بستی بندور کی رہائشی3سالہ زاہدہ بی بی‘ صادق آبا کا3ماہ کا محمد مزمل‘ چوک پٹھانستان کا3 سالہ اویس الرحمن‘ تھلی چوک کا8سالہ علی حیدر‘ راجن پو رکا12 سالہ گڈو‘ غوثیہ کالونی کی30سالہ طیبہ بی بی‘ نیازی کالونی کی 50سالہ رحمت مائی‘موضع برڑہ کا17سالہ تفسیرحسین‘ ابوظہبی کالونی کا55سالہ محمد شریف‘ فتح پورکمال کا65سالہ عبدالکریم‘ حسین آباد کا48سالہ منصوراحمد اور پکالاڑاں کارہائشی18سالہ عمرفاروق وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔لاہور روڈ پل نہر مجاہد کالونی پرتیز رفتار مسافر بس اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم، موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق، دو افراد شدید زخمی ہوگیا۔ پل نہر مجاہد کالونی لاہور روڈ پرتیز رفتار مسافراے سی بس اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد عمار موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکے دیگر دو ساتھی عمر حفیظ پڈھیار اور محمد ماجد پڈھیار سکنہ 277/ ای بی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے پولیس تھانہ صدر نے کاروائی شروع کردی بتایا جاتاہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آہا۔تھانہ صدر کے علاقے سے دس روز قبل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی نعش کھیتوں سے برآمد ہوگئی بتا یا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقے چھمب موڑ کے رہائشی نور دین کا سات سالہ بچہ اعجاز دس روز قبل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا،جس کی درخواست تھانہ صدر لودھراں کو دی گئی تھی گذ شتہ روز کھیتوں سے سات سالہ لاپتہ بچے کی نعش بر آمد ہو گئی، ا طلا ع ملنے پر تھا نہ صدر پو لیس موقع پر پہنچ گئی تھا نہ صدر پو لیس مصرو ف تفتیش ہے۔
حادثات