کچا کھوہ:جماعت اسلامی کے رہنما یوسف خان خٹک انتقال کرگئے، سراج الحق کی لواحقین سے تعزیت، فاتحہ خوانی
کچاکھوہ(نمائندہ پاکستان) سماجی کارکن سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خانیوال اور کسان بورڈ ضلع خانیوال کے صدر جماعت اسلامی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
کے سابق ٹکٹ ہولڈر کچاکھوہ 28 دس آر کے رہائشی یوسف خان خٹک طویل علالت کے بعدانتقال کر گئے تھے ان کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ان کی تعزیت پر گزشتہ رات امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آئے انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا فاتحہ خوانی کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسف خان خٹک کی وفات سے ہماری جماعت میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پورا نہیں ہوسکتا انہوں نے جماعت کے لیے اور اہل علاقہ کے لیے بے شمار خدمات پیش کی ہیں مرحوم لوگوں کی بے لوث خدمت کرتے تھے اور اللہ تعالی ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بعد ازاں ان کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے لیے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ بھی آئے انہوں نے یوسف خان خٹک کہ اچانک موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی انہوں نے کہا کہ ہم لواحقین کہ دکھ میں برابر کے شریک ہیں یوسف خان خٹک جماعت کا سرمایہ تھے اور ایک دین دار گھرانے سے تعلق تھا اور جماعت کے لیے ان کی خدمت مدتوں یاد رہے گی اور امید ہے کہ ان کے بیٹے یوسف خان خٹک کی وفات کے بعد جماعت کے لیے خدمات پیش کرتے رہیں گے اور ان کے مشن کو لے کر آگے بڑھیں گے مرحوم یوسف خان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج بروز اتوار دن دس بجے ان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اسلامی پورے ملک سمیت ناروے کے سفارت خانے کے سامنے پر امن احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔
تعزیت