ایم پی اے مہندر پال سنگھ کا ہندوبالمیکی برادری کی دعوت پرہارون آباد کادورہ، مختلف شخصیات سے ملاقات، صحافیوں سے بھی گفتگو

  ایم پی اے مہندر پال سنگھ کا ہندوبالمیکی برادری کی دعوت پرہارون آباد ...

  



ہارون آباد(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پارلیمانی سیکرٹری (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

مہندر پال سنگھ ایم پی اے نے ہندو بالمیکی برادری کی خصوصی دعوت پر ہارون آباد کا دورہ کیا اور ہندو بالمیکی برادری کے صدر ہربنس لال سلطانی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ہندو بالمیکی برادری کے رہنماؤں نے مختلف مسائل پیش کیے جن کے حل کے لئے مہند پال سنگھ نے ہر ممکن کاوش بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پرتقریب سے اور صحافیوں سے گفتگو میں مہندر پال سنگھ ایم پی اے نے کہا کہ ہارون آباد میں قائد اعظم کے پاکستان کی حقیقی و اصلی عملی تصویر دیکھ کر قلبی خوشی اور اطمینان ہوا کیونکہ ہارون آباد میں مسلمان،عیسائی اور ہندو بالمیکی برادری کے افراد باہمی رواداری اور ہم آہنگی کے ساتھ نہایت پر امن اور کوش گوار ماحول میں امور زندگی نبھا رہے ہیں بین المذاہب ہم آہنگی کی یہ عملی مثال قائد اعظم کے پاکستان کا ایسا روشن اور خوش آئند ماڈل ہے جس سے ترقی یافتہ پاکستان کا خواب حقیقت بنے گا تحریک انصاف کا منشور اور وژن قائد اعظم کے نظریات کے تناظر میں پیش کیا گیا اور یہ وژن ہی ہمارا مشن اور سیاسی لا ئحہ عمل ہے ایک سال کے مختصر عرصہ میں پاکستان کے سیاسی کلچر میں شفافیت او ر میرٹ کا نفاذ واضع نظر آرہا ہے ہندو بالمیکی برادری نے مہندر پال سنگھ ایم پی اے کے دورہ اور جذبات کو سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا دریں اثناء مہندر پال سنگھ ایم پی اے نے کلاس فیلو چوہدری رحمان کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور اپنے دیرینہ دوست ست باہمی دلچسپی کے پہلوؤں پر خوش گوار یادیں تازہ کیں اور اہل ہارون آباد کی خوش مزاجی اور مہمان نوازی کو مثالی قرار دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر