وہاڑی میں 5روزہ ویلکم ونٹر فیملی فن فیسٹیول اختتام پذیر

وہاڑی میں 5روزہ ویلکم ونٹر فیملی فن فیسٹیول اختتام پذیر

  



وہاڑی(بیورورپورٹ)چاندنی پارک میں پانچ روزہ ویلکم ونٹر فیملی فن فیسٹیول ختم ہو گیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے طاہر اقبال چوہدری،ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فاروق ڈوگر تھے تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا تفصیل کے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

مطابق وہاڑی چاندنی پارک میں پانچ روزہ ویلکم ونٹر فیملی فن فیسٹیول کا اختتام ہو گیا پانچ روزہ فیسٹیول کے اختتام پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے طاہر اقبال چوہدری،ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق ڈوگر تھے اس موقع پر ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے پروگرامز کرواتے رہنا چاہئے تاکہ ہماری عوام اس مشکل اور گھٹن کے ماحول میں سکھ کا سانس لیں سکیں اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ اس فیسٹیول کو منانے کا مقصد ونٹر کو خوبصورت انداز میں ویلکم کرنا ہے یہ مختلف رنگوں اور ثقافت کو اجاگر کرتا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ اس فیملی پارک میں اب وہاڑی کی فیملیز کو بہترین تفریح ملے گی اور سردی کے آغاز میں انتظامیہ کی طرف سے منفرد انداز میں ویلکم کیا گیا اور وہاڑی کی عوام نے بھی اس فیملی فیسٹیول کو جوش و خروش سے منایا اور ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز عوام کیلئے کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں خوبصورت فلاور شو بھی منعقد کیا جائے گا اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے خوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا فیملی فیسٹیول میں لوک فنکاروں نے اپنے خوبصورت فن کا مظاہرہ کیا ونٹر فیملی فیسٹیول میں بچوں عورتوں اور فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں

مزید : ملتان صفحہ آخر