حکومت خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے، چوہدری محمد سرور

حکومت خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے، چوہدری محمد سرور

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بہاول پور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بڑا اعلان انہوں نے کہا کہ ہر دو ماہ بعد گورنر ہاؤس میں اجتماعی شادیاں ہوں گی جن کا خرچ حکومتی خزانے سے نہیں ذاتی وسائل سے ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماعی شادیوں کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینئر سیاستدان چوہدری ظفر اقبال وڑائچ اورچوہدری نعیم الدین وڑائچ،سابق نائب ضلع ناظم چوہدری حسنین وڑائچ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

نے کہا کہ حکومت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ماضی میں حکومتوں نے خزانے کو بے دردی سے لوٹا اب تبدیلی عوام کے سامنے ہے کہ موجودہ حکومت نے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا کفایت شاری کرکے نئی تاریخ رقم کی اور خزانے پے بوجھ کو ختم کردیا ذاتی وسائل کا استعمال اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا پورے پنجاب میں کہیں بھی پچاس اجتماعی شادیاں ہوں گی جس میں،میں میزبان بن کر شرکت کر کے انہیں خود رخصت کروں گا ضلع رحیم یار خان کے حوالے سے سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں متوقع بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی واضع اکثریت سے کامیاب ہو گی جس کے لیے مکمل ہوم ورک تیار ہے اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری چوہدری آصف وڑایچ، جام امان اللہ، جام فہد آف چاچڑاں شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر