پنجاب حکومت: ٹیچنگ ہسپتالوں کی پتھالوجی لیبارٹریز کو ٹھیکے پردینے کافیصلہ

پنجاب حکومت: ٹیچنگ ہسپتالوں کی پتھالوجی لیبارٹریز کو ٹھیکے پردینے کافیصلہ

  



ملتان ( وقا ئع نگار) پنجاب حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریاں نجی شعبے کو ٹھیکے پر دینے کیلئے پرائیویٹ فرم کی خدمات حاصل کرلیں، کنسلٹنسی فرم کی سروے رپورٹ کی بنیاد پر لیبارٹریوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی پتھالوجی لیبارٹریز کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریز کے سروے کیلئے کنسلٹنسی فرم یو ایچ وائے حسن نعیم اینڈ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کے سربراہوں کو بھجوائے گئے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ لیبارٹریوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے ہونے والے سروے میں مذکورہ کمپنی سے مکمل تعاون کریں، کنسلٹنسی فرم کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریز میں موجودہ سہولتوں کے ساتھ جن ٹیسٹوں کی سہولت میسر نہیں ان سے متعلق رپورٹ مرتب کریں جس کے مطابق لیبارٹریز کو ٹھیکے پر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریز کو پہلے مرحلے میں آوٹ سورس کیا جارہا ہے اور اس کے بعد ٹیسٹوں کے چارجز لاگو کر دیئے جائیں گے، لیبارٹریاں ٹھیکے پر دینے کے بعد میڈیکل ٹیسٹوں کی مد میں چارجز بھی وصول کیے جائیں گے

مزید : ملتان صفحہ آخر