کلین گرین پاکستان انڈیکس کی مانیٹرنگ کیلئے شیل سیل بنانے کاحکم

کلین گرین پاکستان انڈیکس کی مانیٹرنگ کیلئے شیل سیل بنانے کاحکم

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت کا کلین گرین پاکستان انڈیکس کی مانیٹرنگ کیلئے ملتان سمیت پنجاب بھر میں  اسپیشل سیل بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، اسپیشل مانیٹرنگ سیل پنجاب کے 12بڑے شہروں  میں  کلین گرین پاکستان مہم کی مانیٹرنگ کرے گا اور رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان سمیت پنجاب کے دیگر بڑے اضلاع میں  سپیشل مانیٹرنگ سیل بنائے جارہے ہیں  ، مختلف شہروں میں بنائے جانیوالے سیل لاہور میں  مرکزی سیل کو(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

رپورٹ پیش کریں گے۔ مذکورہ مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ پر کلین گرین پاکستان مہم کی رینکنگ مرتب کی جائے گی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاق نجیب اسلم کو پرویژنل فوکل پرسن اور آئی ٹی اسپیشلسٹ غلام عباس کو ٹیکنیکل فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے فوکل پرسن وزات موسم تبدیلی اور لوکل گورنمنٹ کے درمیان لائزن پیدا کریں گے، سرکاری اداروں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کریں  گے۔ پنجاب کے 12بڑے شہروں میں  کلین اینڈ گرین پاکستان میں فیلڈ ایکٹویٹز کی ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیں  گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر