منشیات برآمدگی مقدمہ: مجرم کو 6ماہ قید، 5ہزار جرمانہ ادا کرنیکا حکم
ملتان ( خبر نگار خصو صی) ماڈل کورٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ قید اور 5 ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ فاضل عدالت پولیس تھانہ دہلی گیٹ کے مطابق ملزم صفیان کے خلاف ایک کلو 200 گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزم کیخلاف مخبر نے اطلاع دی جس پر ریڈ کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم سماعت کے دوران فاضل جج نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی ہے۔