مظفرگڑھ پولیس ان ایکشن، جمشید دستی کو گرفتار کرنیکا پلان فائنل

مظفرگڑھ پولیس ان ایکشن، جمشید دستی کو گرفتار کرنیکا پلان فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کی گرفتاری کے لیئے مظفرگڑھ پولیس متحرک ہوگئی،جمشیددستی کے روپوش ہونیکا انکشاف ہواہے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشیددستی آجکل پنجاب پولیس کے زیرعتاب آئے ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیئے مظفرگڑھ پولیس ان کے آبائی گھردھل والہ اور پارٹی دفتر پہ متعددبار چھاپے مارچکی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

ہے مگردستی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی،دوسری طرف جمشیددستی کے خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس انہیں ذہنی طورپہ ہراساں کررہی ہے دن میں متعدددفعہ گھرپہ چھاپے مارے جاتے ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ جمشیددستی پہ مقدمہ کس نوعیت کاہے جبکہ ذرائع کے مطابق جمشیددستی کے بھائی ممتازدستی نے سالانہ میلے کی اجازت نہ ملنے پرڈی،پی او مظفرگڑھ کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائرکی تھی جس پر عدالت مقامی ایم این اے ارشادسیال کو اجازت دینے اور ممتازدستی کواجازت نہ دینے پہ ڈی،پی او مظفرگڑھ کی سرزنش کی جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق ڈوگرنے ممتازدستی،جمشیددستی اور ان کے دوسرے خاندان کے افرادکے خلاف درج مقدمات کی لسٹ عدالت میں پیش کردی جس پرہائیکورٹ نے جمشیددستی اور اس مقدمات میں مطلوب دیگرافراد کی فوری گرفتاری کاحکم جاری کیا اس کے علاوہ جمشیددستی اور ان کے خاندان کے دیگرافراد کے خلاف مزیدمقدمات بنانے کی تیاری کی جارہی ہے جمشیددستی کے خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس جمشیددستی کو "پار" کرنے کا پلان بنارہی ہے اگرجمشیددستی کوکچھ ہواتو اس کے ذمہ دارعمران خان اور پنجاب حکومت ہوگی۔
چھاپے