منشیات برآمد گی کانسٹیبل، ملزمہ سمیت 3افراد جسمانی ریمانڈپر اے این ایف کے حوالے

منشیات برآمد گی کانسٹیبل، ملزمہ سمیت 3افراد جسمانی ریمانڈپر اے این ایف کے ...

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 2 من 35 کلو گرام سے زائد افیون جبکہ 1 من 29 کلو سے زائد چرس برآمد (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

ہونے کے مقدمے میں ملوث پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اور خاتون ملزمہ سمیت تین ملزمان کو 2،2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اے این ایف کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ خاتون ملزمہ کے میڈیکل کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے جسمانی ریمانڈ پر ہی بیٹی سمیت جیل بھجوایا ہے جس سے جیل میں تفتیش کی جائے گی۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان پولیس کانسٹیبل احمد فراز، بابر خان اور ملزمہ نوشین کو ایک روز قبل چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا جن سے بھاری مقدار میں چرس اور افیون برآمد کی گئی تھی، ملزم احمد فراز سے 12 کلو چرس، جبکہ ملزمان نوشین اور بابر سے 57 کلو 6 سو گرام چرس اور 115 کلو 200 گرام افیون برآمد کی گئی تھی جن سے مزید تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر