میپکو ٹیموں کاآپریشن،109بجلی چوروں کورگڑا، کارروائی شروع

میپکو ٹیموں کاآپریشن،109بجلی چوروں کورگڑا، کارروائی شروع

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 109بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ24ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 20 لاکھ48ہزار روپے جرمانہ عائد۔7 مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔22 نومبر 2019؁ء کو ملتان میں 8گھریلواورکمرشل صارفین کو 6975یونٹس چوری کرنے پر126352 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

میں 15 گھریلو صارفین کو30050یونٹس چوری کرنے پر 487302روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج،وہاڑی میں 12 گھریلو صارفین کو13263یونٹس چوری کرنے پر267296روپے جرمانہ،بہاولپور میں 15گھریلواورکمرشل صارفین کو17299یونٹس چوری کرنے پر276525روپے جرمانہ،ساہیوال میں 13 گھریلو صارفین کو13595یونٹس چوری کرنے پر225996روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، رحیم یار خان میں 11 گھریلواورکمرشل صارفین کو9249یونٹس چوری کرنے پر 140200 روپے جرمانہ اور5مقدمات درج، مظفرگڑھ میں 10گھریلو صارفین کو9263یونٹس چوری کرنے پر116255 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 9 گھریلو صارفین کو 12705یونٹس چوری کرنے پر235852روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو11958 یونٹس چوری کرنے 172569 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر