ملتان:مختلف علاقوں میں آپریشن،184کلوگرام منشیات برآمد

ملتان:مختلف علاقوں میں آپریشن،184کلوگرام منشیات برآمد

  



ملتان (وقا ئع نگار)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے ملتان کے دو مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے قبضے سے ایک سو چوراسی کلو گرام منشیات برآمد کرلی ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس نے پہلی کارروائی ملتان کے علاقے نقشبند کالونی نزد چوک رشید آباد میں کی۔جہاں انہوں نے ایک ملزم سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی۔ اسی طرح ملتان کے علاقے قادر پور راں میں ایک ڈبل کیبن ڈالے کو روکا گیا۔جس کی تلاشی لینے پر 115 کلو گرام افیون اور 57 کلوگرام چرس(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

برآمد ہوئی۔خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔جن کے نام بابرخان ولد بھرام احمد اور نوشین عرف ڈان ہیں۔زیر حراست ملزمان کا تعلق اسلام آباد اور ملتان سے ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر