تھل ایکسپریس کاانجن اوربوگی پڑی سے اتر گئی، فوری تحقیقات کاحکم

تھل ایکسپریس کاانجن اوربوگی پڑی سے اتر گئی، فوری تحقیقات کاحکم

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)راولپنڈی سے ملتان آنے والی 30ڈاؤن تھل ایکسپریس کا انجن اور ایک بوگی دریا خان اور شاہ عالم کے درمیان قریب پٹری سے اتر گئی،یہ واقعہ گزشتہ شام اس وقت پیش آیا جب تھل ایکسپریس پنج گرائیں سٹیشن کے قریب پہنچی تو اچانک اس کی انجن اور ایک بوگی پٹری سے اتر گئی،تاہم ٹرین کی رفتار کم ہونے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ٹریک کے کھل جانے کے باعث پیش آیا،اس واقعہ کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی،اطلاع ملتے ہی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

ڈپٹی ڈی ایس ریلوے ملتان صائمہ بشیر،ڈی سی او ریلوے نبیلہ اسلم اور ڈویژنل انجینئر موقع پر پہنچ گئے،ریلوے انتظامیہ نے کندیاں اور خانیوال سے ریلیف ٹرین طلب کرلیں،ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام شروع ہے رات گئے تک ٹریک کو بحال کردیا جائے گا،ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر