ماڈل کورٹ:قتل مقدمات،11ملزموں کو شک کافائدہ دیکر بری کرنیکا حکم

  ماڈل کورٹ:قتل مقدمات،11ملزموں کو شک کافائدہ دیکر بری کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) ماڈل کورٹ ملتان کے جج عمران شفیع نے تین افراد کے قتل کے مقدمات میں ملوث 11 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مخدوم رشید کے مطابق ملزمان بادشاہ، فیاض حسین، محمد ارشد، نادر حسین، ناصر حسین، ظفر حسین اور سجاد حسین کے خلاف قتل کے دو کراس ورشن مقدمات 12 اگست 2013 کو درج کیے گئے جبکہ مذکورہ مقدمہ کے ایک گواہ کو قتل کرنے کا ایک اور مقدمہ ملزمان بادشاہ، رب نواز، اقبال، اشفاق اور ارشد کے خلاف 11 فروری 2014(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

کو درج کیا گیا تھا۔ ان تمام ملزمان پر 302، 324، 337-اے اور ایف(1)، (2)، (5) (6) کی دفعات لگائی گئیں تھیں۔ ملزمان کے خلاف الزامات تھے کہ گھریلو ناچاکی پر شہری ارشد کا بھائی فیاض حسین اپنی بھابی شائستہ کو لینے اسکے میکے آیا جس پر جھگڑا ہوا اور جگھڑا کے نتیجے میں سجاد حسین اور غلام قاسم کو گولیاں لگ گئیں جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے جبکہ ثمینہ، فیاض اور رقیہ بی بی مضروب ہوگئے تھے۔ ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانتیں حاصل کرلیں۔ دوسری جانب اسی مقدمہ کا گواہ غلام یسین جو کہ مقدمہ کی پیروی کے لیے ظفر اور شاہد نامی شہریوں کے ہمراہ عدالت جارہا تھا کہ مذکورہ ملزمان نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے گواہ غلام یسین دم توڑ گیا اور باقی دونوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ مقدمہ مقتول کے بیٹے ناصر نے درج کرایا تھا۔ملزمان ظفر اور سجاد کی جانب سے ایڈووکیٹ خواجہ قیصر بٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔