شہباز شریف ہسپتال:ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب، الزامات پرانکوائری شروع

  شہباز شریف ہسپتال:ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب، الزامات پرانکوائری شروع

  



ملتان (وقا ئع نگار) پاکستان سیٹزن پورٹل پر شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر کیخلاف نجی پریکٹس پر توجہ اور سرکاری ہسپتال میں مریض چیک نہ کرنے کے الزام پر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ایم ایس)کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔پاکستان سیٹرن پورٹل پر شہری نے کنسلٹنٹ ڈاکٹر فاروق شبیر کیخلاف شکایت کی ہے کہ وہ سارا دن آوٹ ڈور میں بیٹھے رہتے ہیں اور مریض چیک کرنے کی بجائے اپنے کمپیوٹر (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

پر مصروف دکھائی دیتی ہیں۔اور صرف ہفتہ میں دو دن اینڈوسکوپی کرتے ہیں۔وہ مریضوں کو اپنے نجی کلینک پر بلاتے ہیں۔ملتان کے علاوہ کوٹ ادو میں بھی پرائیویٹ پریکٹس کرتے ہیں۔وہ اپنے ماتحت میڈیکل آفیسرز سے غلاموں جیسا سلوک کرتے ہیں۔ان الزامات پر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

انکوائری

مزید : ملتان صفحہ آخر