خان گڑھ:سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن،گینگ سرغنہ گرفتار
خان گڑھ(نامہ نگار)شاہجمال پولیس نے ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتارکرکے، اسلحہ اور لاکھوں روپے نقدی بھی برآمدگی کرا لی گئی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز شاہجمال پولیس کے ایس ایچ او کمیل رضا اور ایس ائی ضیاء اللہ نے پولیس ٹیم تشکیل دیکر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ھوئے چھ قیمتی موبائل تین لاکھ کے قریب نقدی رقم, ایک پسٹل, اور گولیاں برآمد کرتے ھوئے ملزمان صغیر عرف صغیرا,کو گرفتار کرلیا، ملزمان پہلے بھی متعدد واداتوں میں مطلوب تھا ایس ایچ او کمیل رضا بخاری نے میڈیا (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)
سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر اور ایس ڈی پی او کی ہدائت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف اس طرح بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی.کمیل شاہ نے مزید کہا کہ سماج دشمن عناصر کسی قسم کی رعائت کے حقدار نہیں اور شاہ جمال تھانے کی پولیس تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائے گی۔
گرفتار