وفاقی ہسپتالوں: پیرامیڈیکل سٹاف کے سکیل اپ گریڈ، عہدوں کے نام تبدیل

وفاقی ہسپتالوں: پیرامیڈیکل سٹاف کے سکیل اپ گریڈ، عہدوں کے نام تبدیل

  



ملتان (وقا ئع نگار) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے وفاقی ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل سٹاف کے سکیل اپ گریڈ اور عہدوں کے نام تبدیل کردیے ہیں۔جسکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جونیئر ٹیکنیشن کو سکیل 9 سے سکیل 12 میں اپ گریڈ کرتے ہوئے ٹیکنیشن،ٹیکنیشن کو سکیل 12 سے سکیل 14 میں اپ گریڈ کرتے ہوئے سینیئر ٹیکنیشن،سینیئر ٹیکنیشن کو سکیل 14 سے سکیل 16 میں اپ گریڈ کرتے ہوئے چیف ٹیکنیشن، چیف ٹیکنیشن سکیل 16 اور پرنسپل چیف ٹیکنیشن کو اگلے سکیل کے مطابق اضافی الاونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر