سرکاری، پرائیویٹ میڈیکل وڈینٹل تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے میرٹ لسٹیں آویزاں

  سرکاری، پرائیویٹ میڈیکل وڈینٹل تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے میرٹ لسٹیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں میں سیشن 20۔2019 میں داخلے کیلئے دوسری سلیکشن لسٹ جاری کردی ہے۔جسمیں میرٹ کا تعین کیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

اداروں میں داخلے کے لئے پہلی سلیکشن لسٹ 8 نومبر کو جاری کی گئی تھی۔جبکہ سال اول ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کلاسز کا آغاز 18 نومبر سے ہوچکا ہے۔ ملتان ( وقا ئع نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سیشن 20۔2019 میں داخلے کے لئے پہلی سلیکشن لسٹ(میرٹ لسٹ)جاری کردی ہے۔پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کا کم سے کم میرٹ 86.00 فیصد رہا۔پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں کا کم سے کم میرٹ 85.7273 فیصد رہا۔فاطمہ میموریل کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.1136 فیصد رہا۔لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 90.9545 فیصد،بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 90.4773 فیصد،شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 90.4773 فیصد،شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 90.3182 فیصد،اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 90.1591 فیصد،عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آبادکا میرٹ 89.9318 فیصد،اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ 89.7273 فیصد،ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 89.5227 فیصد،شاہدہ اسلام میڈیکل کالج لودھراں کا میرٹ 89.3636 فیصد،انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 89.2045 فیصد،یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کا میرٹ88.7273 فیصد،راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 88.6364 فیصد،العلیم میڈیکل کالج لاہورکا میرٹ 88.4545 فیصد،سنٹرل پارک میڈیکل کالج لاہورکا میرٹ 88.2955 فیصد،ابوا میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 88.1136 فیصد،ایوسینا میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 87.9091 فیصد،رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 87.7500 فیصد،اسلام میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 87.500 فیصد،یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ 87.3182 فیصد،سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 87.1818 فیصد،کانٹینینٹل میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 87.0909 فیصد، رائے میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 86.9773 فیصد،عذرا ناہید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ 86.7727 فیصد،ایم اسلام میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 86.6364 فیصد،سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ 86.500 فیصد،نیازی میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 86.3409 فیصد،آمنہ عنایت میڈیکل کالج شیخوپورہ کا میرٹ 86.1591 فیصد،پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 86.000 فیصد،ڈینٹل کالجوں میں سب سے زیادہ میرٹ مارگلہ کالج آف ڈینٹسٹری راولپنڈی کا میرٹ 90.2955 فیصد رہا۔ڈینٹل سیکشن فاطمہ میموریل کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا 90.0682 فیصد،ڈینٹل کالج، بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 89.4545 فیصد،ڈینٹل سیکشن، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ 88.7727 فیصد،ڈینٹل سیکشن، شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ 88.6591 فیصد،ڈینٹل سیکشن اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 88.2045 فیصد،ڈینٹل سیکشن، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 87.9318 فیصد،ڈینٹل سیکشن، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آبادکا میرٹ 87.4318 فیصد،راشد لطیف ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 87.3182 فیصد،ایوسینا ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 87.0908 فیصد،وطیم ڈینٹل کالج راولپنڈی کا میرٹ 86.7545 فیصد،ٍڈینٹل سیکشن، یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہورکا میرٹ 86.6136 فیصد،اسلام ڈینٹل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 86.3409 فیصد،شاہدہ اسلام ڈینٹل کالج لودھراں کا میرٹ 86.0682 فیصد، فریال ڈینٹل کالج شیخوپورہ کا میرٹ 85.7273 فیصد رہا۔پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 نومبر ہے۔پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں کلاسز کا آغاز 2 دسمبر 2019 سے ہوگا۔میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی میرٹ لسٹ یو ایچ ایس کی ویب سائیٹ www.uhs.edu.pkپر دیکھی جاسکتی ہے۔