حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے،حسین جہانیاں گردیزی

حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے،حسین جہانیاں ...

  



خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب سید حسین گردیزدی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لوگوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل مرحلہ وار حل کر رہی ہے اور زندگی کے تمام شعبوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے ملک و قوم کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہے یہ بات انہوں نے سرکٹ ہاؤ س خانیوال میں ضلع بھر سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار کی قیادت میں استحصال شدہ طبقوں کی بحالی(بقیہ نمبر61صفحہ12پر)

اور نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو سکے اور وہ زندگی کے تمام چیلنجوں کا مقابلہ بہترین طریقہ سے کر سکیں صوبائی وزیر نے سرکٹ ہاؤس میں لوگوں کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے انکے انفرادی و اجتماعی مسائل نہایت ہمدردی سے سنے اور متعدد کے حل کے لئے موقع پر احکا مات صادر کئے اور دیگر کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر