خواتین پرتشدد خاتمے کا کل عالمی دن

خواتین پرتشدد خاتمے کا کل عالمی دن

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کا عالمی دن کل منایا جائے گا، اس دن کے منانے کا مقصد خواتین پر گھریلو تشدد، جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے،اس دن کے(بقیہ نمبر62صفحہ12پر)

حوالہ سے ملک بھر میں خواتین حقوق کے لئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے، سیمینارز، واک اور مختلف تقریبات کا انعقاد ہو گا، خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کے زیراہتمام جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999 میں ہوا جس کے بعد ہر برس 25 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے،ایک عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشدد تہذیب یافتہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک عورت کو مرد کے تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر