ملک میں افرا تفری، حکومت عوامی مسائل کافوری حل نکالے، سید ذیشان اختر

ملک میں افرا تفری، حکومت عوامی مسائل کافوری حل نکالے، سید ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ پندرہ ماہ ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے محض دعوؤں اور وعدوں اور طفل تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ پاکستان کو مدینہ(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

جیسی فلاحی ریاست بنانے کے دعویٰ کرنے والے آج اپنے اس وعدے سے بھی یوٹرن لے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے رویے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام، افراتفری، انتشار کا ماحول اور عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ کاروبار مملکت چلانے،ٹھوس بنیادوں پر قومی پالیسیاں تشکیل دینے اور غیر جانبدا ر فیصلہ سازی کے حوا لے سے حکومت کی طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی اور موروثیت نظر آتی ہے۔ جوکہ اس کے انتخابی منشور کے برعکس ہے۔ حکمران سیاسی، معاشی، سفارتی محاذوں پر ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے معاملے میں حکومت کا آئینی راستہ اختیار کرنے کا اعلان اگرچہ درست ہے مگر المیہ یہ ہے کہ حکومتی صفوں میں کچھ عناصر ایسے بھی چھپے ہیں جو خود تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سیاسی اور جمہوری روایات کو پروان چڑھائے اور حقیقی معنوں میں عوام کو درپیش مسائل کاحل نکالے۔مو