قطب پور:قتل مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

قطب پور:قتل مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) تھانہ قطب پور کے علاقے سے ڈولفن فورس نے تھانہ احمد پور سیال کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی تھانہ قطب پور کے علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر اسکو حراست میں لیا گیا ہے۔اس کارروائی (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

کرنے والے جوانوں میں انچارج ڈولفن فورس اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عدنان، کنسٹیبل فواد، سعید احمد، محمد بلال اور کنسٹیبل محمد طفیل شامل ہیں۔گرفتار ملزم کو تھانہ قطب پور پولیس کے ذریعے تھانہ احمد پور سیال کے حوالے کیا گیا۔