کالے یرقان سے متاثرہ 2افراد جاں بحق

کالے یرقان سے متاثرہ 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا 2 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ تفصیل کے مطابق رکن پور کارہائشی50سالہ نذیراحمد اور اوباڑو کا رہائشی35سالہ مدد علی کو کالے (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ3متاثرین جن میں چوک شہباز پور کی رہائشی50سالہ فہمیدہ بی بی‘ بنگلہ منٹھار کی82سالہ محمد بی بی اور صادق آباد کارہائشی35سالہ محمدعرفان کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کالا یرقان