صوبائی سیکرٹری زکوٰۃ وعشر عالمگیر خان کاکریٹیکل بازار وہاڑی کادورہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کاجائزہ، خریداروں سے بھی ملاقاتیں

صوبائی سیکرٹری زکوٰۃ وعشر عالمگیر خان کاکریٹیکل بازار وہاڑی کادورہ، اشیاء ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری حکو مت پنجاب محکمہ زکواۃ و عشر عالمگیر خان نے اچانک کریٹیکل بازار وہاڑی کا دورہ(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

کیا۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا مختلف کریانہ سٹورز، سبزی وفروٹ شاپس میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اورروٹی کے وزن بھی چیک کیا جوکہ مقررہ معیار کے مطابق تھاصوبائی سیکرٹری عشروزکواۃ عالمگیر خان نے خریداروں سے بھی ملاقات کی خریداروں نے اطمینان کا اظہار کیاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں تیزی سے کم ہورہی ہیں سیکرٹری عشروزکواۃ عالمگیر خان سے دکانداروں نے بھی ملاقات کی سیکرٹری عشر و زکواۃ نے دکانداروں کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی سیکرٹری زکواۃ و عشر عالمگیر خان نے اس مو قع پر کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پر کریٹیکل بازاروں کو قائم کیا گیا ہے تاکہ عوام پر مصنوعی مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے اشیاء خوردونوش کی سرکاری قیمتوں کو ہرلحاظ سے یقینی بنایاجائے تما م دکاندار اشیاء خوردونوش کو ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کریں گرانفروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کیا جائے اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو فاروق ڈوگر،اے سی وہاڑی احمد نوید،ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول،ایس این اے خرم سلیم،جنرل سیکر ٹری انجمن تاجران راؤ خلیل احمد،صدر کریانہ ایسو سی ایشن محمد اسلم مدنی، تاجر برداری اور دیگر افسران موجود تھے۔

ملاقاتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر