مظفرگڑھ:اوباشوں کی دوبہنوں سے بداخلاقی، بلیک میلنگ کے بعد ایک کی خود کشی
مظفرگڑھ(نامہ نگار), دو بہنوں میں سے ایک نے مسلسل بداخلاقی اور بلیک میلنگ سے تنگ اور بدنامی کے خوف سے خود کشی کر لی ہے۔. تفصیل کے مطابق نواحی بستی چڑھوئے والا موضع بھٹہ پور مظفرگڑھ کے رہائشی امیر بخش کی دو جوان لڑکیوں بھپی اور بانو عرف بنی سے علاقہ کے تین اوباش لڑکوں آصف, شیراز اور ساجد نے زیادتی کی اور اس فعل کی ویڈیو بنالی. بعد ازاں ویڈیو فلم نیٹ پر ڈال کر پورے علاقہ میں بدنام کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کر کے انہیں مسلسل بداخلاقی ؒ کا نشانہ بناتے رہے. جس سے تنگ(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
آ کر چھوٹی لڑکی بھپی نے چند روز قبل زہر پی لیا. جسے نشتر ہسپتال لے جا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی.لڑکی کے زہر پینے کے بعد لڑکیوں کے والدین کو اس قیامت خیز واقعہ کا علم ہوا. جس کی اطلاع پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ کو دی گئی. جس نے دو ملزمان ساجد اور آصف کو حراست میں لے لیا اور کارروائی شروع کر دی.جبکہ پولیس نے لڑکیوں کے والد امیر بخش کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے.
خودکشی