ایم ڈی اے انفور سمنٹ ٹیم کا آپریشن، تجاوزات کاصفایا، روڈز کلیئر

ایم ڈی اے انفور سمنٹ ٹیم کا آپریشن، تجاوزات کاصفایا، روڈز کلیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)ایم ڈی اے کو پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کو دور کرنے کے لئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے نقشبند کالونی روڈ رشید آباد نزد فاطمہ میڈیکل سنٹر دوکانوں کے سامنے بنائے گئے ریمپ اور(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

تھڑے توڑ دیئے جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہو گئی اور پیدل چلنے والے مسافروں و رہگیروں کیلئے آسانی پیدا ہو ئی ہے۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے رشید آباد فلائی اوور کے نیچے اور چوک کمہاراں سے ایم اے جناح روڈ قصوری چوک تک روڈ کے دونوں اطرف میں موجود تمام تر عارضی و پختہ تجاوزات کو ہٹا کر روڈ کو کلئیر کروا دیا ہے۔
صفایا