18 ہزار قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائرزڈ کردیا گیا ہے، میر اعجاز جکھرانی

18 ہزار قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائرزڈ کردیا گیا ہے، میر اعجاز جکھرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر سندھ میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کے ملک میں پہلی مرتبہ سندھ کے جیلوں میں قید قیدیوں کا رکارڈ ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، جس سے 18 ہزار قیدیوں ڈیٹا ایک کلک سے مکمل معلومات کے ساتھ میسر ہوسکے گا، جبکہ کم وقت اور افرادی قوت کے استعمال میں بھی کمی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام کراچی کے ایک مقامی ہول میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن، یو این او ڈی سی کے نمائندگان، محکمہ جیل کے ٹریننگ مکمل کرنے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا ہے سن 1848 کے بعد بننے والے جیل مینوئل میں آج کے دور کے حساب سے بہت سی تبدیلیوں کی ضرورت ہے اور اضمن میں سفارشات کے لیے مشاورت جاری ہے، صوبائی مشیر نے کہا کے سندھ اس لحاظ سے بھی ملک کا واحد صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے جیل کے تاثر کو اصلاح گھر میں تبدیل کرنے کے لیے بھی قانونسازی کی ہے اور اس سلسلے میں بہت سے پروگرام پر عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ صوبائی مشیر میر اعجاز جکھرانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے جیلوں کو ہائے ٹیک بنانے میں پہل کی ہے، اب 18 ہزار قیدیوں کی معلومات صرف ایک کلک سے مہیا ہوسکے گی، یہ ڈیٹا نہ صرف جیل کے روزمرہ کے معاملات میں آسانی پیدا کرے گا بلکہ ملکی قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈیٹا شیئرنگ میں آسانی ہو سکے گی۔ صوبائی مشیر نے بعد ازاں سندھ حکومت اور UNODC سے کے اشتراک سے پرزن مئنجمینٹ انفارمیشن سسٹم PMIS کی ٹریننگ مکمل کرنے والے محکمہ جیل کے افسران سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

مزید :

صفحہ آخر -