سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلرز کے سنسنی خیز انکشافات

  سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلرز کے سنسنی خیز انکشافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 2 ٹارگٹ کلرز کے ایم سی اور واٹربورڈ کے سالوں پرانے ملازم نکلے، ملزمان نے وارداتوں کے لیے دکان حاصل کر رکھی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے 2 ٹارگٹ کلرز نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، دونوں ٹارگٹ کلرز کے ایم سی اور واٹربورڈ کے سالوں پرانے ملازم نکلے۔ملزم اسداللہ انقلابی کا کہنا ہے کہ وارداتوں کے لیے دکان حاصل کر رکھی تھی، بکرا پیڑی، پرندہ مارکیٹ کا ہفتہ شریف آباد تھانے وسیکٹر پر دیتا تھا، عباسی شہید اسپتال میں میں نوکری دی گئی، 3 افراد کو ہوٹل سے اغوا کر کے لیاقت آباد کی دکان میں رکھا۔دوسری جانب گرفتار ٹارگٹ کلر عدنان جانو نے بتایا کہ قتل کے لیے اغوا کیے گئے افراد کی رکھوالی میری ذمہ داری تھی، مجھے پارٹی کی طرف سے واٹربورڈ میں ملازمت دی گئی۔واضح رہے کہ کراچی میں سی ٹی ڈی نے 6 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان ایم کیو ایم لندن کے حماد صدیقی کے قریبی ساتھی ہیں، گرفتار افراد نے 6 افراد کو اغوا کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -