ابلاغ کا کام احساس ذمہ داری کا متقاضی ہے ٗ اسماء سفیر

  ابلاغ کا کام احساس ذمہ داری کا متقاضی ہے ٗ اسماء سفیر

  



کراچی (پ ر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں حقیقت اور دھوکے میں تفریق کرنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے،ابلاغ کا مشکل کام احساس ذمہ داری اور اعتماد کا متقاضی ہے،میڈیا کا ہر کارکن تحریک کا دل و دماغ ہوتا ہے،دلیل اور اعتماد کی قوت کے ساتھ اسلام کی روشنی میں تمام مسائل اور پریشانیوں کا حل پیش کرنے کی ضرورت ہے،معاشرے کی برائیوں سے آگاہ رہ کر اس کا توڑ پیش کریں،میڈیا کے ذریعے آپ عوام کی کثیر تعداد تک پہنچ سکتے ہیں، اسلام کی دعوت لے کر اٹھو اور ساری دنیا پہ چھا جاؤ کے مشن کے ساتھ نئے جذبوں اور توانائی کے ساتھ میدان عمل میں اتریں،ہم اپنی تمام سعی اور جدوجہد کا حاصل اللہ کی رضا اور جنت الفردوس کی شکل میں چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین شعبہ نشرواشاعت کے تحت ارقم اسلامک سینٹر میں دوروزہ میڈیا ورکشاپ کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید : صفحہ آخر