کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 مریض جاں بحق

  کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 مریض جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرِ قائد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد سندھ میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ ہو کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ جاں بحق ہونے والے 2 افراد میں کورنگی سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ شہزاد اور شاہ فیصل کالونی کا رہائشی 60 سالہ عبدالرافع شامل ہیں۔ان ہلاکتوں کے بعد رواں سال کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثر ہو کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 38 تک جا پہنچی ہے۔رواں سال سندھ میں 14 ہزار 317 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے تھے جبکہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 330 ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -