پولیس اور کسٹم کی یوسف گوٹھ میں کارروائی، بھارتی گٹکا برآمد

  پولیس اور کسٹم کی یوسف گوٹھ میں کارروائی، بھارتی گٹکا برآمد

  



کراچی (کرائم رپورٹر) سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس اور کسٹم حکام نے یوسف گوٹھ میں مشترکا کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گٹکا، کپڑا، چھالیہ اور اسمگل ٹائر برآمد کرلیے۔ڈائریکٹر کسٹم کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے کارروائی کے دوران 25 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔دوسری جانب رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا، رینجرز اہلکاروں نے گلشن معمار، گلستان جوہر میں کارروائیاں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے بلدیہ، سعودآباد، کورنگی انڈسٹریل ایریا، کھارادر، اتحاد ٹان اور مدینہ کالونی میں بھی کارروائیاں کرکے مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر