اعظم بستی میں زہریلی چیز کھانے سے کم عمر بچہ ہلاک

  اعظم بستی میں زہریلی چیز کھانے سے کم عمر بچہ ہلاک

  



کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے اعظم بستی میں زہریلی چیز کھانے سے کم عمر بچہ ہلاک، بنارس میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں زہریلی چیز کھانے سے 14 سالہ رفاقت کی حالت غیر ہوگئی، اہل خانہ نے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا تاہم 14 سالہ معصوم رفاقت دم توڑ چکا تھا جبکہ پیرآباد کے علاقے بنارس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے محمد علی نامی شخص ہلاک ہوگیا متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر