کے الیکٹر ک کے ہجرت کالونی اور سلطان آبادمیں چھاپے

  کے الیکٹر ک کے ہجرت کالونی اور سلطان آبادمیں چھاپے

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے شہر بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیوں جاری ہیں۔ہجرت کالونی اور سلطان آباد کے علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں میں بجلی چوری کی غرض سے 100سے زائد خراب کئے گئے میٹرز کو موقع پر منقطع کرتے ہوئے نادہندگان اور بجلی چوروں کو نوٹسز جاری کئے گئے۔بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے کارروائی کے دوران سلطان آباد میں 70کلو گرام وزنی 150سے زائد خطرناک کنڈے بھی ختم کردیئے گئے۔ یاد رہے غیر محفوظ بجلی کے حصول کیلئے استعمال کئے جانے والے کنڈے حادثات کا سبب بنتے ہیں جن کی روک تھام کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر