ٹارگٹ کلر ٹھیلے والا 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  ٹارگٹ کلر ٹھیلے والا 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے 96 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو مزید 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم نے اورنگی ٹاون میں بھتہ نہ دینے پر تاجر کو قتل کیا تھا۔پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، یوسف ٹھیلے والا پر مزید کیس کے ریمانڈ متعلقہ تھانے والے حاصل کریں گے۔عدالت نے بھتہ خوری اور قتل کیس میں ملزم کو مزید 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر نے 96 افراد کو قتل کیا، ان میں فوجی جوان، ایئر فورس کا ملازم اور سیاسی کارکن بھی شامل ہیں۔ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر براہ راست 30 افراد کا قتل کیا، وہ 1997 میں پہلی بار رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا۔

مزید : صفحہ آخر