وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت قومی معاملات میں اپوزیشن سے بھر پور مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہوگئی، وزیراعظم عمران خان نے آج کورکمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق پلان سی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ملکی سیاسی صورت پر مشاورت ہوگی جبکہ فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس کے دوران میڈیا سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، کورکمیٹی اجلاس میں معاشی کامیابیوں پر بھی بات ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان نے قومی معاملات پارٹی کے سب سے بڑے فورم پر زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں شریک سینئر رہنماؤں سے اپوزیشن کی حکمت عملی پر گفتگو ہوگی۔

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس بنی گالہ میں ہوگا، تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی منشور پر عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی، گزشتہ کور کمیٹی اجلاس میں بنائی گئی کمیٹیاں اپنی ابتدائی رپورٹس پیش کریں گی۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومتی بیانیے کو مو¿ثر بنانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی، دریں اثنا نوازشریف کی صحت کی رپورٹس سمیت پولیس ریفارمز، گورننس ریفارمز اور پارلیمانی سیاست پر غور بھی کیا جائے گا، کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر بھی مشاورت ممکن ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد