میر پور آزاد کشمیر کی نشست ایل اے 3 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری،ن لیگ اورپی ٹی آئی میں سخت مقابلہ

میر پور آزاد کشمیر کی نشست ایل اے 3 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری،ن لیگ ...
میر پور آزاد کشمیر کی نشست ایل اے 3 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری،ن لیگ اورپی ٹی آئی میں سخت مقابلہ

  



مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) میر پور آزاد کشمیر کی نشست ایل اے 3 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے جو بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہے گا،میر پور آزاد کشمیر کی نشت پر مسلم لیگ ن کے امیدوار صہیب سعید اور سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان کانٹ کا مقابلہ متوقع ہے۔

ریٹرنگ آفیسر محمد ادریس بھٹی کے مطابق آزاد کشمیر کی نشست ایل اے 3 میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 59 ہزار 494 ہے۔ جس میں 32 ہزار 490 مرد اور 27 ہزار 4 خواتین ووٹرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کےلئے 47 خواتین پولنگ اسٹیشنز، 49 مرد پولنگ اسٹیشنز اور 23 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

پولنگ کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے کہا کہ حلقے کے 8 زونز میں 2 ہزار 700 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 61 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے ہر پولنگ سٹیشن پر سیکیورٹی کے لیے 22 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

گزشتہ عام انتخابات میں سال 2016 میں 37 ہزار 875 ووٹ ڈالے گئے تھے اور ووٹ ڈالنے کا ٹرن آؤٹ 63 فیصد رہا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد /اہم خبریں