مقابلہ جیتنے پر بے حد خوشی ہے،آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرتارہوں گا،ورلڈچیمپئن باکسرمحمد وسیم

مقابلہ جیتنے پر بے حد خوشی ہے،آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرتارہوں ...
مقابلہ جیتنے پر بے حد خوشی ہے،آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرتارہوں گا،ورلڈچیمپئن باکسرمحمد وسیم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈچیمپئن باکسرمحمد وسیم نے کہا ہے کہ مقابلہ جیتنے پر بے حد خوشی ہے،جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کروں کم ہے ،آئندہ بھی ملک کا نام روشن کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈچیمپئن باکسر محمد وسیم ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسروں نے باکسر محمد وسیم نے استقبال کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ مقابلہ جیتنے پر بے حد خوشی ہے،جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کروں کم ہے ،انہوں نے کہا کہ استقبال کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتاہوں،فائٹ جیتنے پر خوش ہوں،آئندہ بھی ملک کا نام روشن کروں گا،قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں۔

باکسر محمد وسیم نے کہا کہ سپین میں شارٹ کیمپ ہے،اگلے ہفتے جاوَں گا،پاکستان میں یہاں جم بنائیں گے اور باکسنگ کو فروغ دیں گے ،بہت جلد پاکستان میں باکسنگ لیگ کروائیں گے ،نوجوان باکسر محنت جاری رکھیں ۔واضح رہے کہ باکسرمحمد وسیم نے سابق عالمی لائٹ ویٹ چیمپئن لوپیز کو دبئی میں شکست دی۔

مزید : کھیل /اہم خبریں