وزیر اعظم نے ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر اعظم نے ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا
وزیر اعظم نے ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے ترجمانوں کا اجلاس 25 نومبر کو طلب کرلیا،حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس پیر کی شام 6 بجے وزیراعظم آفس میں طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس میں ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس پر پارٹی ترجمانوں کو بریفنگ بھی دیں گے۔

اس موقع پر حکومتی کارکردگی ، معاشی کامیابیوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ یہ بھی طے کیا جائے گا کہ حکومت کا بیانیہ کیا ہونا چاہیے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد